Skip to main content

Posts

Showing posts from October, 2017

Rajanpur Kacha Area operation

راجن پور کچا ایریا آپریشن کے زخمی ایس ایچ او عمر کو ٹ اقبال چانڈیہ نے پول کھول دیا ڈی ایس پی روجھان اور ایس ایچ او کوٹ جرائم پیشہ عناصر کا سہوت کار قرار دے دیا ۔                                  

Rajanpur: Kacha Area Choto Gang & Patt Gang Issue

راجن پور : چھوٹو گینگ کے بعد کچے کے علاقوں میں پٹ گینگ کا راج ۔۔

illegal hunting

را جن پور : سرکاری گاڑی ، سرکاری اہلکار مگر شکار غیر قانونی ۔۔۔۔ ۔ دوسروں کو نصیحت مگر خود میاں فصیحت ،،،، سرکاری اختیارات کا ناجائز استعمال ہمارے معاشرے میں ناسور کی  شکل اختیارکر گیا ہے وڈیرہ شاہی ہویا سرکاری ملازم ہوں انہوں نے قانون کو گھر کی لونڈی سمجھ لیتے ہیں اگر یہی کام کوئی غریب آدمی کر ے تو اس کی زندگی اجیرن بنا دی جاتی ہے پھران سرکاری ملازمین کو دفعہ 144کا نفاذ بھی یا د آ جاتا ہے اور مقدمہ بھی بلا تا خیر درج کر لیا جاتا ہے اور غریب آدمی کے لیے بڑا جرم بن جاتا ہے محکمہ تحفظ جنگلی حیات والے پھر قانونی دفعات کی لمبی لمبی فہرستیں نکا ل لاتے ہیں اورسا را غصہ اس غریب آدمی پر نکالتے ہیں اور سب غیر قانونی شکارکا ذمہ داراس غریب آدمی کو ٹھہرا یا جاتا ہے اگر یہی کام کوئی سردار ، وڈیرہ یاسرکاری ملازم کر ے توشغل قرار دے کر محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے افسران آنکھیں بند کر لیتے ہیںیہ بات سمجھ سے بالاء تر ہے کہ ایک ہی ملک میں دو قسم کے قوانین کا نفاذکیو ں اور آخرکب تک ؟؟؟                               ...

Help For Us

Report By: ILyas Gabol Rajanpur:    48-year-old Abdul Qadir,  the 4 years period is introduced in international Shiffa hospital islamabad up healing disorder, liver transplant cost of RS. 60 lakh for Abdul Qadir was very poor man who has money for treatment now's relatives interfere treatment savings needed Abdul Qadir and his elderly mother, has appealed for help from philanthropists.    

District Council Ijlas

راجن پور : ضلع کونسل کا اجلاس فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم پر ممبران پھٹ پڑے ،منظور نظر یونین کونسلز کو فنڈز جاری کیے گئے۔ ممبران        رپورٹ: الیاس گبول تفصیلات کے مطابق ضلع کو نسل کا منعقدہ اجلاس شروع سے ہی مسائل کا شکار نظر آیا قراردادیں پیش ہوتے ہی ممبران فنڈز کی غیرمنصفانہ تقسیم اور ترقیاتی کاموں کے بروقت شروع نہ  ہونے پر پھٹ پڑے ، مسائل کے انبار نکل آئے اس موقع پر چیئر مین یو سی فتح پورجلب خان گبول کا کہناتھا کہ داجل کینال کو سالانہ اور اس پر لگے غیر قانونی لفٹ پمپس سے پانی چوری کا مسئلہ علاقہ یو سی فتح پور ،داجل ، حاجی پور ، بکھر پور ، جہان پور، نور دھندی ، چک شکاری اور پچادھ کے لیے کوفت اور مشکلات کا باعث بن گیا ہے لفٹ پمپس کے ذریعے پانی چوری سے پانی ٹیل تک نہیں پہنچتا جس کے باعث علاقہ مکین نہری پانی اور پینے کے پانی سے محروم ہوگئے زیر زمین پانی کڑوا ہونے کے باعث لاکھوں علاقہ مکینوں کا انحصار اسی نہری پانی پرہے اور داجل کینال کو ششماہی پانی فراہم کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور ہیں عرصہ دراز سے دفاتر کے چکر ...

Rajanpur Police Shuhda Cricket Tournament

راجن پور:پہلے پولیس شہدا کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد یونیورسٹی کیمپس گراونڈ میں کیا گیا جسمیں بطور مہمان خصوصی محمد الیاس گبول اور سردار منصور خان سنجرانی تھے اس موقع پر کلیم اللہ خان دریشک اور صلاح الدین بزدار بھی موجود تھے/   رپورٹ : الیاس گبول  تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کیمپس راجن پور میں پہلے پولیس شہدا کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا کوارٹر  فائنل لور فرینڈز کوٹ مٹھن اور حبیب فرینڈزروجھان کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا کوٹ مٹھن کی ٹیم نے39سکور سے روجھان کی ٹیم کو شکست دیکر کواٹر فائنل جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی  بطور مہمان خصوصی محمدا الیاس گبول اور سردار منصور خان سنجرانی تھے اس موقع پر کلیم اللہ خان دریشک اور علاوالدین بزدار بھی موجود تھے۔ مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں سے خصوصی طور ملاقات کی اور ان کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائے. کچہ آپریشن میں شہید ہونے والے پولیس شہدا ء کی یاد میں کرایا جانے ولا یہ پہلاپولیس شہدا ٹورنا منٹ تھا تاکہ راجن پور پولیس کی لازوال قربانیو ں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے ، ٹو رنا منٹ کا انعقاد فہیم خان دریشک ، چو...

DSP Traiffic Media Tallk

لائسنس برانچ کومکمل کمپیو ٹرا ئزڈ کر دیا گیا ہے ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء میرٹ پرکیا جارہا ہے شیخ احسان رپورٹ:الیاس گبول را جن پور :لائسنس برا نچ کو مکمل کمپیو ٹرا ئزڈ کر دیا گیا ہے ڈرائیو نگ لائسنس کا اجراء میرٹ پرکیا جارہا ہے ، شیخ احسان الحق ٹریفک آفیسر  تفصیلات کے مطابق آر پی او ڈی جی خان اور ڈی پی ا وراجن پور کے حکم پرروجھان ، کو ٹ مٹھن ، راجن پور ، فاضل پور ، محمد پو ر اور جام پور میں با ئی نیم ڈیو ٹیاں لگا دی گئی ہیں ٹریفک وائلیشن ،اوور لوڈنگ ،اوورسپیڈنگ ، بھوسہ ٹرکس اور ٹریکٹر ٹرالیو ں اور کم عمر ڈرائیورز پھٹہ رکشہ وغیرہ کے خلاف کریک ڈاؤن جا ری ہے ٹریفک پولیس افسر ان و اہلکار تندہی سے ڈیوٹیا ں سر انجام دے رہے ہیں ڈیو ٹی کے دوران غفلت اور لاپرواہی ہر گز بر داشت نہیں کی جائے گی لائسنس برا نچ مکمل کمپیو ٹرا ئزڈ کر دیا گیا ہے ڈرائیو نگ لائسنس کا اجراء میرٹ پرکیا جارہا ہییہ باتیں ٹریفک آفیسر شیخ احسان الحق نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہو ئے بتلائیں ان کا مزید کہنا تھا کہ کچہری چوک پر موجود رکشہ اسٹینڈ کو واٹر فلٹریشن پلانٹ نزد پرا نی ڈسٹرکٹ جیل چوک پر منت...