Skip to main content

District Council Ijlas

راجن پور : ضلع کونسل کا اجلاس فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم پر ممبران پھٹ پڑے ،منظور نظر یونین کونسلز کو فنڈز جاری کیے گئے۔ ممبران     

رپورٹ: الیاس گبول


تفصیلات کے مطابق ضلع کو نسل کا منعقدہ اجلاس شروع سے ہی مسائل کا شکار نظر آیا قراردادیں پیش ہوتے ہی ممبران فنڈز کی غیرمنصفانہ تقسیم اور ترقیاتی کاموں کے بروقت شروع نہ 
ہونے پر پھٹ پڑے ، مسائل کے انبار نکل آئے اس موقع پر چیئر مین یو سی فتح پورجلب خان گبول کا کہناتھا کہ داجل کینال کو سالانہ اور اس پر لگے غیر قانونی لفٹ پمپس سے پانی چوری

کا مسئلہ علاقہ یو سی فتح پور ،داجل ، حاجی پور ، بکھر پور ، جہان پور، نور دھندی ، چک شکاری اور پچادھ کے لیے کوفت اور مشکلات کا باعث بن گیا ہے لفٹ پمپس کے ذریعے پانی چوری سے پانی ٹیل تک نہیں پہنچتا جس کے باعث علاقہ مکین نہری پانی اور پینے کے پانی سے محروم ہوگئے زیر زمین پانی کڑوا ہونے کے باعث لاکھوں علاقہ مکینوں کا انحصار اسی نہری پانی پرہے اور داجل کینال کو ششماہی پانی فراہم کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکین نقل مکانی پر مجبور ہیں عرصہ دراز سے دفاتر کے چکر لگا رہے لیکن لفٹ پمپس کے ذریعے پانی چوری کرنے والے مافیاکے خلاف ٹھوس کاورائی ابھی تک عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے گزشتہ تین اجلاسوں سے قرارداد پیش کر نے کے لیے جمع کرائی جو آج جاکر منظور ہوئی ضلعی چیئر مین نے اس پرعمل در آمدکی یقین دہائی توکرائی ہے مگر جب تک اس پر عمل نہیں ہوتاسینکڑو ں کسان ہاری مشکلات کا شکا ر رہیں گے یونین کونسل سکھانیوالا کے ممبر نے خستہ ہال پل کا تذکرہ بھی کیا جوکسی وقت گر کر کسی بڑے جانی نقصان کا سبب بن سکتی ہے دوسری جانب یونین کونسل میراں پور کے چیئر مین نے علاقے میں زیر زمین پانی کڑوا ہونے سے سینکڑوں علاقہ مکین پیٹ کی بیماریوں اور ہیپا ٹائٹس جسے موذی مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں صاف پانی کی واٹر سکیمیں جلد شروع کرائی جائیں اور تحصیل روجھان کے سینکڑو ں علاقہ مکین نادرہ آفس راجن پور کےباہر صبح سے لیکر شام تک لائنو ں میں ٹوکن کے حصول کے لیے کھڑے رہتے ہیں اور خالی ہاتھ لوٹ جاتے ہیں روجھان کے لیے نادرہ موبائل وین ایک دن روجھان کے لیے مختص کرانےکا لیٹر انٹریئر منسٹر لکھاجائے تاکہ علاقہ مکینوں کی مشکلات کم ہوسکیں اسی طرح یونین کونسل کو ٹلہ نصیر کے چیئر مین سردار در محمد عرف دولے خان دریشک نے یوسی کی عمارت نہ ہونے کا شکوہ برملاح کیا اور کہاکہ اجلاس کے لیے اور بیٹھنے کے لیے عمارت نہیں جو سابقہ عمارت تھی وہ خستہ حالی کا شکارہے اور کسی وقت بھی گر سکتی ہے مختلف پرائیویٹ جگہوں پر اجلاس کر نا پڑتا ہےکبھی کبھی ممبران کو اجلاس کی جگہ کا پتہ ہی نہیں ہوتا اسی طرح یونین کونسل شکار پو ر سمیت کئی یونین کونسلز کے چیئرمین اور ممبران فنڈ ز کی غیر منصفانہ تقسیم ، اور ترقیاتی سکیمو ں کے بر وقت شروع نہ ہونے پر ناراض نظر آئے دوسری جانب ضلعی چیئر مین سردار عبدا لعزیز عرف جگن خان د ریشک ممبران کی شکا یتو ں اور مسائل کے انبار سے کافی پریشان نظر آئے اور ممبران کےمسائل کے ممکنہ حل کی یقین دہانی کرائی تو ضرور مگر مخالف جماعت کے چیئر مین یقین دہانی کے باوجود مطمئن نہ ہوسکے ، اجلاس کی صدارت ضلعی چیئر مین سردا ر عبدا لعزیز عرف جگن خان دریشک اور کنونیئر مرزاہمائیوں شہزاد نے کی ۔ 

Comments

Popular posts from this blog

Rajanpur Big Terriost Attack Fail

Rajanpur Police Shuhda Cricket Tournament

راجن پور:پہلے پولیس شہدا کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد یونیورسٹی کیمپس گراونڈ میں کیا گیا جسمیں بطور مہمان خصوصی محمد الیاس گبول اور سردار منصور خان سنجرانی تھے اس موقع پر کلیم اللہ خان دریشک اور صلاح الدین بزدار بھی موجود تھے/   رپورٹ : الیاس گبول  تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کیمپس راجن پور میں پہلے پولیس شہدا کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا کوارٹر  فائنل لور فرینڈز کوٹ مٹھن اور حبیب فرینڈزروجھان کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا کوٹ مٹھن کی ٹیم نے39سکور سے روجھان کی ٹیم کو شکست دیکر کواٹر فائنل جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی  بطور مہمان خصوصی محمدا الیاس گبول اور سردار منصور خان سنجرانی تھے اس موقع پر کلیم اللہ خان دریشک اور علاوالدین بزدار بھی موجود تھے۔ مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں سے خصوصی طور ملاقات کی اور ان کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائے. کچہ آپریشن میں شہید ہونے والے پولیس شہدا ء کی یاد میں کرایا جانے ولا یہ پہلاپولیس شہدا ٹورنا منٹ تھا تاکہ راجن پور پولیس کی لازوال قربانیو ں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے ، ٹو رنا منٹ کا انعقاد فہیم خان دریشک ، چو...

Rajanpur: Kotla Ahmed 2 Girls Kidnaping Story