راجن پور:پہلے پولیس شہدا کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد یونیورسٹی کیمپس گراونڈ میں کیا گیا جسمیں بطور مہمان خصوصی محمد الیاس گبول اور سردار منصور خان سنجرانی تھےاس موقع پر کلیم اللہ خان دریشک اور صلاح الدین بزدار بھی موجود تھے/ رپورٹ : الیاس گبول
تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کیمپس راجن پور میں پہلے پولیس شہدا کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا کوارٹر فائنل لور فرینڈز کوٹ مٹھن اور حبیب فرینڈزروجھان کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا کوٹ مٹھن کی ٹیم نے39سکور سے روجھان کی ٹیم کو شکست دیکر کواٹر فائنل جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی
بطور مہمان خصوصی محمدا الیاس گبول اور سردار منصور خان سنجرانی تھے اس موقع پر کلیم اللہ خان دریشک اور علاوالدین بزدار بھی موجود تھے۔ مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں سے خصوصی طورملاقات کی اور ان کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائے.کچہ آپریشن میں شہید ہونے والے پولیس شہدا ء کی یاد میں کرایا جانے ولا یہ پہلاپولیس شہدا ٹورنا منٹ تھا تاکہ راجن پور پولیس کیلازوال قربانیو ں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے ، ٹو رنا منٹ کا انعقاد فہیم خان دریشک ، چوہدری غلام اکبر اور چوہدری توقیر بٹ نے کیا ۔
Comments
Post a Comment