را جن پور : سرکاری گاڑی ، سرکاری اہلکار مگر شکار غیر قانونی ۔۔۔۔ ۔ دوسروں کو نصیحت مگر خود میاں فصیحت ،،،، سرکاری اختیارات کا ناجائز استعمال ہمارے معاشرے میں ناسور کی شکل اختیارکر گیا ہے وڈیرہ شاہی ہویا سرکاری ملازم ہوں انہوں نے قانون کو گھر کی لونڈی سمجھ لیتے ہیں اگر یہی کام کوئی غریب آدمی کر ے تو اس کی زندگی اجیرن بنا دی جاتی ہے پھران سرکاری ملازمین کو دفعہ 144کا نفاذ بھی یا د آ جاتا ہے اور مقدمہ بھی بلا تا خیر درج کر لیا جاتا ہے اور غریب آدمی کے لیے بڑا جرم بن جاتا ہے محکمہ تحفظ جنگلی حیات والے پھر قانونی دفعات کی لمبی لمبی فہرستیں نکا ل لاتے ہیں اورسا را غصہ اس غریب آدمی پر نکالتے ہیں اور سب غیر قانونی شکارکا ذمہ داراس غریب آدمی کو ٹھہرا یا جاتا ہے اگر یہی کام کوئی سردار ، وڈیرہ یاسرکاری ملازم کر ے توشغل قرار دے کر محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے افسران آنکھیں بند کر لیتے ہیںیہ بات سمجھ سے بالاء تر ہے کہ ایک ہی ملک میں دو قسم کے قوانین کا نفاذکیو ں اور آخرکب تک ؟؟؟
رپورٹ: الیاس گبول
Comments
Post a Comment