فرسودہ رسم ونی یا وٹہ سٹہ کے نام پر پنچائیتوں کی صورت میں گھناونے کھیل اور مذموم مقاصد ۔۔۔۔
فر سودہ رسومات ونی، وٹہ سٹہ کے نام پر پنچایت بلا کر مخالفین پر دباو ڈالنا۔جھوٹی اور بے بنیاد خبریں سوشل میڈیا پر پھیلا کر مخالفین پر جھوٹے مقدمات درج کراکر مذموم مقاصد حاصل کرنا ایک نیا طریقہ واردات بن چکا ہے۔ جس کا حوالہ مختلف واقعات اور اس کے تناظر میں شائع ہونے والی نیوز ہیں مثال کے طور 28جولائی 2019کو (سماء ڈیجیٹل) پر شائع ہونے والی خبر کے مطابق راجن پور کے قبائلی علاقہ چچا میں مقامی وڈیرے نے تین بچوں کی ماں پر کاروکاری کا الزام لگا کر 13لاکھ میں فروخت کردیا متاثرہ خاندان جان بچا کر راجن پور میں بارڈر ملٹری پولیس کے کمانڈنٹ کے دفتر پہنچ گیا جس پر بارڈر ملٹری پولیس نے مرکزی ملزم چھٹہ خان اور اس کے بیٹے کو گرفتار کرکے اپنی مدعیت میں تھانہ چچہ میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔ میں کہاں جاؤں گی۔ وڈیرے نے دھمکی دی ہے کہ تمہارے بھائی کو جھوٹے مقدمات میں بند کرا دوں گا اور تمہیں زبردستی فروخت کردوں گا۔ کوئی مزاحمت کی تو قتل کردوں گا۔خاتون نے کمانڈنٹ بی ایم پی او کو درخواست دی کے ملزمان نے اس پر کاروکاری کا الزام لگاکر 13 لاکھ میں فروخت کیا۔ اب جان سے مارنے اور بچوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔بارڈر ملٹری پولیس کے کمانڈنٹ منصور بلوچ نے کہا کہ خاتون کی درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے اور خاندان کو تحفظ فراہم کیا جارہا ہے۔ایک دوسری سماء ہی کی خبر کے مطابق 3نومبر 2018کو راجن پور میں پنچائیت نے دوڈاکٹربہنوں کی غیرتعلیم یافتہ افراد سے شادی کا حکم دے دیا۔ شادی نہ کرنے کی صورت میں لڑکیوں کے باپ پر 123 ایکڑ زمین سے دستبردار ہونے کیلئے کہہ دیا گیا۔پنچائیتوں کے ذریعے غریب عوام کا استحصال آج بھی جاری ہے۔ راجن پور کے علاقے شاہوالی میں پنچائیت نے دو ڈاکٹر بہنوں کی ان پڑھ چچازاد بھائیوں سے شادی کا فیصلہ سنادیا۔افسوسناک واقعہ وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کے آبائی گاؤں روجھان میں پیش آیا جہاں پنچائیت نے حکم نہ ماننے کی صورت میں لڑکیوں کے باپ کو 123 ایکڑ زمین سے دستبردار ہونے کا کہہ دیا ہے۔لڑکیوں کے والد جاگن مزاری کا کہنا ہے کہ میری دونوں بچیاں ایم بی بی ایس فائنل ایئر میں ہیں۔ 2018 جون میں ایک جرگہ بٹھایا گیا، انہوں نے مجھے حکم دیا ڈاکٹر بیٹیوں کے رشتے ہمیں دے دو اگر نہیں دوگے تو آپکا زرعی رقبہ ہے، اس پر پاؤں رکھنے نہیں دیں گے۔
الیاس گبول (انوسٹیگیٹو جرنلسٹ) راجن پور 03327239955
Comments
Post a Comment