راجن پور: نواحی علاقہ رکھ ڈائمہ میں حساس اداروں اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر مکان کے قریب جھاڑیوں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد بر آمد کر لیا ،،، محرم الحرام میں دہشت کا بڑا منصوبہ ناکام ...
راجن پور کے نواحی علاقہ رکھ ڈائمہ میں خفیہ اطلاع پر پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کاروائی کر تے ہو ئے مکان کے قریب جھاڑیوں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد جن میں بال بیرنگ ، کیلیں ، گن پاوڈر ، مائن وائر ، پستول وغیرہ بر آمد کر لیا پولیس کے مطابق بر آمد ہونے والا بارودی مواد محرم الحرام میں دہشت گردی میں استعمال ہونا تھا جسے پولیس اور حساس اداروں نے بر وقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ایک بہت بڑی دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا پولیس نے علاقے میں سرچ آپریش شروع کر دیا ہے آپریشن میں پولیس ، حساس اداروں سمیت بم ڈسپول اسکواڈ کی ٹیموں نے مشترکہ حصہ لیا ...
رپورٹ: الیاس گبول سماء ٹی وی راجن پور 03327239955
Comments
Post a Comment